لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈکی ایگزیکٹوکمیٹی اورپی ایس ایل کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ ہم نے ورلڈالیون کےلئے آئی سی سی کودنیاکے بہترین کھلاڑی شامل کرنے کاکہاہے کیونکہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان ہمیں پھرسے یہ نہ کہیں کہ پھٹیچرلے آئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کےلئےآئی سی سی ورلڈالیون کے کھیلنے سے دیگرغیرملکی ٹیموں کودعوت دینے میں مددملے گی ۔
لاہورائرپورٹ پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ورلڈ الیون پاکستان آئے گی اور آئی سی سی سے کہا ہے کہ اس مرتبہ ٹاپ کے کھلاڑی پاکستان بھیجیں جائیں ، کہیں پھر عمران خان انہیں پھٹیچر نہ کہہ دیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ الیون ستمبر میں پاکستان کادورہ کریگی اس سلسلے میں ورلڈ الیون نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق ورلڈ کرکٹ ٹیم الیون کا ستمبر میں دورہ پاکستان متوقع ہے ٗسابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے ورلڈ الیون کی قیادت کریں گے۔ٹیم میں تمام ممالک سے ایک سے دو کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ورلڈ الیون نے دورہ پاکستان کے حوالے سے باقاعدہ تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائیگی۔۔ذرائع کاکہناہے کہ ورلڈ کرکٹ ٹیم الیون کا ستمبر میں دورہ پاکستان کنفرم ہوچکاہے ٗسابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے ورلڈ الیون کی قیادت کریں گے۔ٹیم میں تمام ممالک سے ایک سے دو کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ورلڈ الیون نے دورہ پاکستان کے حوالے سے باقاعدہ تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائیگی اورورلڈالیون کےلئے سیکیورٹی کلیرنس بھی دی جاچکی ہے ۔