نئی دہلی(آئی این پی) ایک آسٹریلوی اخبار نے ویرات کوہلی کو کرکٹ کا ڈونلڈ ٹرمپ قرار دے دیا۔آسٹریلوی اخبار’’ٹیلی گراف‘‘ کے بین ہورن نے اپنے کالم میں لکھا کہ بھارتی کپتان کھلے عام دھونس جمانے میں مصروف ہیں جب کہ آئی سی سی اور خود ان کے بورڈ میں یہ جرات نہیں کہ انہیں کنٹرول کرسکے۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر جیف لاسن نے کہا کہ کوہلی کو اب بڑا ہوجانا چاہیے، کسی بھی ٹیم کی قیادت بہت اہم ذمہ داری
ہوتی ہے البتہ کوہلی کا رویہ بہت ہی خراب ہے جب کہ جواب میں ہندوستان ٹائمز نے الزام عائد کیا کہ آسٹریلوی میڈیا پوری سیریز کے دوران ہی نفرت انگیز مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ دوسری جانب بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن بھی ویرات کوہلی کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر طنزیہ انداز میں کہا کہ آسٹریلوی میڈیا نے ویرات کوہلی کو کھیلوں کا ڈونلڈ ٹرمپ قرار دیا