منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سب کے پسندیدہ ریسلرجان سینا نےپاکستان آنے کا اعلان کر دیا

datetime 22  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل فائنل میچ نے جہاںپاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی راہیں ہموار کیں وہیں دیگر مقبول ترین کھیلوں کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ(پی ڈبلیو ای) کے تحت ریسلنگ مقابلوں میں شرکت کیلئے چار غیر ملکی ریسلر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔اس بات سے خوش پاکستانی ابھی خوش ہو ہی رہے تھے کہ

ایک اور بڑی خوشخبری آ گئی ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ رواں سال مئی کے مہینے میں 25 مزید ریسلرز بھی پاکستان آ رہے ہیں جن میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور و معروف ریسلرز بھی شامل ہوں گے۔ جبکہ اس سلسلے میں جان سینا کو پاکستان لانے کی بھرپور کوششوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ بھی پاکستان آنے والے ریسلرز میں شامل ہوں گے۔ یہ تمام ریسلرز کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے مقابلوں میں شریک ہوں گے۔ جان سینا کے پاکستان آنے کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئےبادشاہ خان نےکراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ”ہم یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ پاکستان بھی یہ کر سکتا ہے۔ یہاں ریسلنگ کی ڈیمانڈ اور اس کے چاہنے والے موجود ہیں مئی میں تین نمائشی تقریبات میں ریسلرز اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے‘‘۔بادشاہ خان نے پاکستان میں پرو ریسلنگ اکیڈمی بنانے کا بھی اعلان کیا۔۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر سٹار جان سینا نے 17سالہ پاکستانی نوجوان تنزیل الرحمان سے ملاقات کی تھی جس میں تنزیل نے جان سینا کو بتایا تھا کہ پاکستان میں بچوں کی ایک بہت بڑی تعداد ان کی مداح ہے اور بڑوں میں بھی وہ خاصے مقبول ہیں جس پر جان سینا نے تنزیل سے وعدہ کیا کہ وہ ایک دن پاکستان ضرور آئیں گے‘‘۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…