اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے سپاٹ فکسنگ سکینڈ ل میں ملوث کھلاڑیوں کے بارے کہا ہے کہ کھلاڑی غریب لوگ ہیں ٗجتنا قصور ہے اتنی سزادی جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی امور ریاض پیرزادہ نے کہا کہ کھلاڑیوں کا جتنا قصور ہے اتنی سزا دی جائے ،سخت سزا دینی ہے تو بڑے عہدوںپر بیٹھے لوگوں کا احتساب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر کھیل ہوں اور کھلاڑیوں کا تحفظ میری
ذمہ داری ہے ٗزیادہ سزاد ینا مناسب نہیں ٗریاض پیرزادہ نے کہا کہ چوہدری نثار اپنے ضمیر کے مطابق کام کرتے ہیں اور وہ نہ کسی سے زیادتی کریں گے اور نہ ہی نرمی برتیں گے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں شرجیل خان،خالد لطیف اور محمد عرفان کو معطل کیا جاچکا ہے ٗ شاہ زیب حسن کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔