منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

بھارتی کرکٹ ٹیم کوآگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔۔میچ منسوخ ،تشویشناک خبرآگئی

datetime 17  مارچ‬‮  2017 |

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی دوارکا کے ایک ہوٹل میں لگنے والی آگ میں جلنے سے بال بال بچ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھونی سمیت جھاڑکھنڈ کی پوری کرکٹ ٹیم دوارکا کے جس ہوٹل میں مقیم ہے اس سے ملحقہ شاپنگ مال میں صبح 5 بج کر 30 منٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ہوٹل میں ٹھہری ہوئی جھاڑکھنڈ ٹیم

کے سارے کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو تو بحفاظت باہر نکال لیا گیا تاہم اس واقعہ میں ان کا سارا سامان جل گیا۔ واقعہ کے بعد وجے ہزارے ٹرافی کا سیمی فائنل مؤخر کردیا گیا ہے جس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔‎واضح رہے کہ دھونی ڈومیسٹک چمپئن شپ وجے ہزارے ٹرافی میں جھاڑکھنڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں ٗدھونی کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے اور اس کا مقابلہ دوارکا میں بنگال کی ٹیم سے ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…