اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)میچ فکسنگ میں ملوث شخص کو سزائے موت دی جائے ، اس سے پاکستان میں کرکٹ صاف ہو جائے گی، سابق کرکٹرجاوید میاندادکی نجی ٹی وی سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق ماضی کے عظیم پاکستانی بلے بازجاوید میانداد کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں
میچ یا سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے سخت قوانین موجود ہیں جس کی وجہ سے میچ فکسنگ جیسے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ اس حوالے سے پاکستان میں کام ہونا باقی ہے، ہمیں اپنا نظام بہتر کرنا ہو گا۔ جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ابھی وقت ہے کہ ہم پاکستان میں کرکٹ کو بچانے کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ بدنامی سے بچ سکیں۔