جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

’’میں حیران ہوں کہ ان دو کھلاڑیوں کو ٹیم میں کیوں شامل نہیں کیا گیا ؟ ‘‘رمیض راجہ نے دورہ ویسٹ انڈیز میں کن 2کھلاڑیوںبارے ایسا کہا ؟

datetime 16  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے اظہرعلی اور سہیل خان کو منتخب نہ کرنے پر حیرت ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ ان دونوں کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا، سہیل خان پاکستان سپر لیگ میں سولہ وکٹوں کے ساتھ سب سیکامیاب بولر رہے تھے اور وہ چار اوورز کی کرکٹ کے کارآمد بولر ہیں۔ برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ جس طرح سلیکٹرز نے

پاکستان سپر لیگ میں کامران اکمل کی عمدہ کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں ٹیم میں شامل کیا ہے اسی طرح سہیل خان کی فارم کو عزت دیتے ہوئے انہیں ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے تھا۔رمیز راجہ نے پاکستان سپر لیگ میں سٹریٹجک بریک کے دوران سرعام مکی آرتھر کی جانب سے سہیل خان پر غصہ کرنے کے بارے میں کہا کہ ماضی میں یہ کام ڈریسنگ روم میں ہوا کرتا تھا اب مکی آرتھر نے اسے سب کے سامنے کیا جو ہونا نہیں چاہیے تھا۔ آج کل کی کرکٹ میں منیجر یا ہیڈ کوچ کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ آج کل چیزیں ڈرامائی انداز میں تبدیل ہورہی ہیں جن کے بارے میں وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔رمیز راجہ نے کہا کہ انہیں اظہرعلی کو ون ڈے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر حیرت ہوئی ہے کیونکہ اظہرعلی کی کارکردگی اتنی بری بھی نہیں تھی۔ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیم کے سلیکشن میں بالکل نئی سمت اختیار کررہا ہوتا اور پہلی تین پوزیشنز پر ایسے بیٹسمینوں کو منتخب کرتا جو پہلے دس اوورز میں سو رنز بنانے والے ہوتے تب اظہرعلی کی ٹیم میں جگہ شاید نہ بنتی لیکن اس وقت ان کی پچاس اوورز کی کرکٹ میں جگہ بنتی ہے خاص طور پر ویسٹ انڈیز میں جہاں وکٹیں مشکل ہونگی ٹیم کو ایک تجربہ کار بیٹسمین کی ضرورت ہوگی۔رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ موجودہ سلیکشن کو طویل المیعاد سلیکشن نہیں کہا جاسکتا بلکہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سلیکشن کیا گیا ہے جس کی ایک مثال کامران اکمل ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…