واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستان میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد کو بڑی کامیابی قراردیاہے ۔اخبارنے اپنی ایک رپورٹ میں لکھاہے کہ پی ایس ایل کی کامیابی کے بعد اب کئی عالمی کمپنیاں پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کی خواہش مندہیں ۔رپورٹ میں کہاگیاکہ پاکستان کوعالمی کرکٹ کی بندش سے بہت زیادہ معاشی نقصان ہورہاتھالیکن پی ایس ایل کے فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد اب دنیاکے کئی
بڑے بینک اورسرمایہ کاری کرنے والے ادارے پاکستان میں اشتہاری سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں ۔اس کے بارے میں پی ایس ایل کے ڈائریکٹرفنانس اورمعروف بزنس تائیکون عارف حبیب نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سپرلیگ کےآغازسے اب تک اس کی مارکیٹ ویلیو30کروڑڈالرزتک پہنچ چکی ہے اوراگراس کے مزید ایونٹس کاانعقاد کیاگیاتویہ ویلیوموجودہ ویلیوسے پانچ گنازیادہ ہوسکتی ہے ۔