ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان سپر لیگ نے دنیامیں جھنڈے گاڑ دیئے،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 15  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)معروف بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے پاکستان میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب اشتہاری کمپنیاں پاکستان کرکٹ میں بھاری سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کر رہی ہیں۔بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کو ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بندش سے لاکھوں ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا،

لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد اب کئی بڑے بینک اور ادارے کرکٹ میں اشتہاری سرمایہ کاری کرنا چاہ رہے ہیں۔جریدے کے مطابق 30 کروڑ ڈالرز مارکیٹ ویلیو کا پی ایس ایل پاکستان میں منعقد کیا جائے تو اس کی کمائی کئی گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔جریدے نے پی سی بی چیئرمین شہریار خان کے حوالے سے کہا ہے کہ کراچی میں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کے ساتھ فائیو اسٹار رہائش گاہ کے قیام کے لیے ایک بڑے ہوٹل سے بات چیت جاری ہے، آئی سی سی بورڈ اپنے سیکیورٹی حکام اور پاکستان ٹاسک ٹیم کے ساتھ مشاورت سے آئندہ ماہ تک پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے حوالے سے لائحہ عمل دے گا۔اخبار نے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کا حوالہ بھی دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ اگرچہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے تاہم بین الاقومی کرکٹ کی بحالی کے لیے ابھی مزید استحکام کی ضرورت ہے۔اخبار لکھتا ہے کہ 20 کروڑ افراد کے ملک پاکستان میں کرکٹ میں بہت بڑے معاشی فوائد موجود ہیں اور پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد سے سرمایہ کاروں کو بتا دیا گیا ہے کہ وہ کھیل کے شعبے میں محفوظ سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…