جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

دورہ ویسٹ انڈیز `ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے تین اہم کھلاڑی ڈراپ،پی ایس ایل کے 4نئے نوجوانوں کی انٹری

datetime 15  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی )کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ٹی ٹوئنٹی میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ احمد شہزاد، محمد حفیظ، کامران اکمل اور شاداب خان کیٹیم میں واپسی ہوئی ہے ، اظہر علی اور عمر اکمل کو ڈراپ کر دیا گیا ہے،پی ایس ایل میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان کر کٹرشاداب

خان، رومان رئیس، عثمان خان شنواری،فخر زمان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی 20 ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ٹی 20 میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ احمد شہزاد، محمد حفیظ، کامران اکمل اور شاداب خان کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ بلے باز عمر اکمل کو فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے کے باعث سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔انضمام الحق کی جانب سے ٹی 20 کیلئے اعلان کردہ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، سرفراز احمد، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، سہیل تنویر، وہاب ریاض، رومان رئیس اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ٹی 20 سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محمد عامر کو ڈراپ نہیں کیا،آرام کا موقع دیا ہے ۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کی قیادت بھی سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد،کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، آصف ذاکر، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض، محمد عامر، فہیم اشرف، جنید خان اور محمد اصغر شامل ہیں۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیم کا اعلان کرتے

ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کیلئے فٹنس کا معیار مختص کیا گیا تھا اور بتایا گیا کہ جو کھلاڑی اس پر پورا نہیں اترے گا اسے سلیکٹ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فٹنس کا معیار بھی کچھ زیادہ بلند نہیں بلکہ صرف پانچ درجے یعنی، بہترین، اچھا، اوسط، اوسط سے کچھ کم اور خراب، رکھے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو منتخب ہونے کیلئے کم از کم اوسط درجے کی فٹنس ثابت کرنا تھی۔ فٹنس ٹیسٹ کیلئے لگائے گئے کیمپ میں میں 32 کھلاڑی بلائے گئے تھے جن میں سے 31 نے ٹیسٹ پاس کر لیا لیکن بدقسمتی سے عمر اکمل یہ ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے، کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلنے کا موقع دے رہے ہیں ،ویسٹ انڈیز میں ون ڈے میچز بہت اہم ہیں ، ویسٹ انڈیز کی وکٹ ایشیا جیسی ہے، امیدہے دورہ ویسٹ انڈیزکے دوران کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھائیں گے، لڑکوں نے ٹریننگ کیمپ کے دوران بہت زیادہ محنت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کامران اکمل نے پی ایس ایل میں جس طرح کارکردگی دکھائی اسکا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،

دورے کے دوران کسی جگہ پر اضافی وکٹ کیپر کی ضرورت پڑی تو کامران کو کہا جا سکتا ہے ، اظہر علی بہت اچھا کھلاڑی ہے، ہم نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے رہے ہیں ، آصف ذاکر کی ون ڈے پرفارمنس بہترین ہے ، شاداب اچھا بولرہے،وہ بھی پاکستان کا مستقبل ہے،اس لیے موقع دیا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…