لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی ٹی ٹوئنٹی اور 16 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو میں انضمام الحق نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، سرفراز احمد، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، سہیل تنویر، وہاب ریاض،
رومان رئیس اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔دوسری جانب سرفراز احمد (کپتان)، احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، حسن علی، وہاب ریاض، محمد عامر، جنید خان، فخر زمان، آصف ذاکر، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف اور محمد اصغر ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے اسکواڈ کے انتخاب میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا اور کھلاڑیوں کی فٹنس کو معیار بنایا گیا۔انھوں نے بتایا کہ ہم نے ٹریننگ کیمپ میں 32 کھلاڑیوں کو بلوایا تھا، جن میں سے 31 نے ٹیسٹ پاس کرلیا لیکن عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کرپائے، لہذا انھیں سلیکٹ نہیں کیا گیا۔یاسر شاہ کو ڈراپ کیے جانے کے حوالے سے چیف سلیکٹر نے بتایا کہ اس میں فٹنس کا کوئی عمل دخل نہیں، انھیں ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔