اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا عجیب و غریب ریکارڈ ز سے بھری پڑی ہے ۔ روز ہی کچھ نہ کچھ ایسا سامنے آتا ہے جسے دیکھ اور سن کر عقل انسانی دنگ رہ جاتی ہے ۔ایسا ہی کچھ دنیائے کرکٹ میں دیکھنے کو ملا جب ایک ہی میچ میں باپ اور بیٹے نے نصف نصف سنچریاں بنا ڈالیں ۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹسمین شیونرائن چندر پال اور
ان کے بیٹےٹیگ نرائن نے گذشتہ دنوں ایک ہی فرسٹ کلاس میچ میں ففٹی بنانے کا عجیب و غریب کارنامہ سر انجام دیا۔چندرپال نے جمیکا کیخلاف اپنی 136 ویں فرسٹ کلاس نصف سنچری بنائی، 2 روز بعد اسی مقابلے میں ان کے بیٹے ٹیگ نرائن بھی 50 رنز تک پہنچے۔1931 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی باپ بیٹے نے ایک ہی میچ میں ففٹی پلس اسکور بنایا ہو۔