جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل،محمدعرفان بُری طرح پھنس گئے،مبینہ بکی کا تعلق کہاں سے ہے؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 14  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) کرکٹ کرپشن اسکینڈل میں فاسٹ باؤلر محمد عرفان کوچارج شیٹ جاری کردی گئی جب کہ کھلاڑی سے رابطے میں رہنے والے بکی کا کراچی سے تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔پی سی بی نے فاسٹ باؤلرمحمد عرفان کو چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے سے معطل کردیا ہے جب کہ انہیں 14 روزکے اندرجواب داخل کرانا ہوگا جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ بکی کا تعلق کراچی سے ہے۔

فاسٹ باؤلرمحمد عرفان گزشتہ روزپی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے جس میں انہوں نے بکیوں سے رابطے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ والدین کی بیماری اور پھر وفات کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار تھا اس لیے ٹیم مینجمنٹ اوربورڈ حکام کوآگاہ نہیں کرسکا۔ کرکٹ کرپشن کیس میں ملوث ایک اورکھلاڑی شاہ زیب حسن بھی انٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے جن کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی کام نہیں کیا جس پرشرمندہ ہوں۔ دوسری طرف چیئرمین پی سی بی شہریارخان کہہ چکے ہیں کہ عرفان اورشاہ زیب کے خلاف ان کے پاس کوئی واضح ثبوت نہیں اورشہریارخان نے گزشتہ روزمیڈیا سے بات کرتے ہوئے فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کا کیرئیرختم ہونے کا اشارہ دیا تھا۔ کرکٹ کرپشن کیس میں ملوث ایک اورکھلاڑی شاہ زیب حسن بھی انٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے جن کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی کام نہیں کیا جس پرشرمندہ ہوں۔ دوسری طرف چیئرمین پی سی بی شہریارخان کہہ چکے ہیں کہ عرفان اورشاہ زیب کے خلاف ان کے پاس کوئی واضح ثبوت نہیں اورشہریارخان نے گزشتہ روزمیڈیا سے بات کرتے ہوئے فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کا کیرئیرختم ہونے کا اشارہ دیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آنے والے محمد عرفان کو ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے سے معطل بھی کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…