جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’بریکنگ نیوز ‘‘ سپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عرفان کو سخت سزا سنا دی گئی

datetime 14  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بکیز سے رابطوں پر محمد عرفان کو معطل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محمد عرفان نے گزشتہ روز پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا جس میں انہوں نے بکیز سے رابطوں کا اعتراف کیا ہے۔

بیان ریکارڈ کراتے ہوئے محمد عرفان کا کہنا تھا کہ ان کے والد کی وفات کے باعث وہ ذہنی دبائو کا شکار تھے اور مشکوک افراد سے ملاقات سے متعلق اطلاع نہ دے سکے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بائولر محمد عرفان کومعطل کرتے ہوئےان پر ڈومیسٹک اور بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عرفان کو سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں چارج شیٹ تھماتے ہوئے 14روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔۔واضح رہے کہ الزامات ثابت ہونے پر محمد عرفان کو 2سال کی سزا کا سامنا کرسکتے ہیں جس میں ان پر ڈومیسٹک سمیت بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد ہو سکتی ہے۔یاد رہے کہ محمد عرفان کا نام سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں اس وقت سامنے آیا تھا جب دبئی میں جاری پی ایس ایل کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر بلے بازوں خالد لطیف اور شرجیل خان کوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور مشکوک افراد کے ساتھ رابطے سامنے آنے پر معطل کر کے وطن واپس بھیج دیا گیا تھا جہاں پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونـٹ ان کے خلاف تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ دونوں کھلاڑی اس حوالے سے اپنے آپ کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے تمام الزامات کو مسترد کر چکے ہیں اور موقف اختیار کیا کہ وہ کسی قسم کی سپاٹ فکسنگ میں ملوث نہیں جبکہ اس حوالے سے ناصر جمشید کا نام بھی لیا جارہا ہے جنہوں نے خالد لطیف اور شرجیل کو مبینہ بکی سے ملاقات کیلئے  میسج کئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…