ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کی ایسی باتیں جو شاید آپ کو آج تک معلوم نہ ہوں گی!

datetime 14  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شارجہ کرکٹ سٹیڈیم ہمیشہ سے شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہا ہے، یہ سٹیڈیم دنیا کے ان تاریخی سٹیڈیمز میں شمار کیا جاتا ہے جہاں پر دنیا بھر کی ٹیمیں کھیلنے کیلئے آتی ہیں ۔ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو یہ واحد ایسا کرکٹ سٹیڈیم ہے جب اس کی تعمیر ہوئی تو

اس ملک کی اپنی کو ئی کرکٹ ٹیم ہی نہیں تھی جو ممالک یہاں کھیلنے آتے تھے ان میں ایشیاء ممالک خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔شارجہ سٹیڈیم کی دنیا میں خاص اہمیت پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین اور سابق کپتان جاوید میانداد کیبھارت کے خلاف آخری گیند پر چھکا لگاکر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنارکرنے کی یاد گار فتح کی وجہ سے ہے اور آج تک اس چھکے کی دھوم اس سٹیڈیم میں گونج رہی ہے جسے شائقین کرکٹ آج تک یاد کرتے ہیں۔ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر1982 ء میں عمل میں لائی گئی یہاں پرشائقین کے بیٹھنے کی تعداد 16000 سے زائدجبکہ یہا ں پر وقت کیساتھ بیٹھنے کی گنجائش اور تزئین و آرائش کروائی جاتی رہی یہاں پر سب سے پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں میں31 جنوری سے 4 فروری 2002ء میں کھیلا گیا جبکہ یہاں پر کھیلا گیا آخری ٹیسٹ میچ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ہی 30 اکتوبر سے 3 نومبر 2016 کوکھیلا گیا۔پاکستان کے

لئے یہ سٹیڈیم ہمیشہ سے ہی خوش قسمتی کا باعث رہا ہے اور بیرون ملک اگر فتوحات کی بات کی جائے تو پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے یہاں پر سب سے زیادہ کامیابیاں اپنے نا م کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…