منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

شاہد آفریدی کے گھر میں خوشیوں کا تانا بندھ گیا

datetime 14  مارچ‬‮  2017 |

کراچی (آن لائن)کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہائوسنگ سوسائٹی میں ہفتے کی شب سپر سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی کے نئے گھر کی تعمیر کی خوشی میں ہونے والی تقریب ویک اینڈ پر شہر کی سب سے بڑی سوشل تقریب بن گئی۔ جس میں ممتاز کھلاڑی، بزنس مین، سرکردہ صحافیوں، اینکر پرسن اور فنکاروں کے علاوہ پاکستان سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفے کمال ، سکواش چیمپئن جہانگیر خان،

سابق کپتان معین خان، صلاحالدین صلو، عبدالرقیب ، مشہور تاجر عارف حبیب اور گلوکار شہزاد رائے، سرجن جنید علی شاہ کے علاوہ شہر کی ممتاز شخصیات شریک تھیں۔ گھر کے تہہ خانے میں کرکٹ فیلڈ میں ملنے والے ایوارڈز،ٹرافیوں کے علاوہ دنیا کے مشہور کھلاڑیوں سچن ٹنڈولکر، برائن لارا، شین وارن، اے بی ڈی ویلیئرز، یونس خان، وقار یونس اور ویرات کوہلی کی شرٹس کو فریم کرکیدیوار پر آویزاں کیا گیا ہے۔ جبکہ ایک دیوار پر شاہد آفریدی کے مخصوص انداز والی تصویر کو پینٹ کرکے بنایا گیا ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے نئے گھر میں شفٹ ہوکر خوشی ہورہی ہے۔پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میں ہتھیلی پر بارہ ٹانکے آئے تھے۔ یہ ٹانکے چار دن میں کھل جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…