ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ابھی تو صرف ایک میچ کھیلاہے،مرتے دم تک پاکستان آتا رہوں گا،معروف انٹرنیشنل کرکٹر کا دبنگ اعلان

datetime 13  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باربڈوس (آئی این پی)ویسٹ انڈیز کے کرکٹر مارلن سیموئلز نے کہا ہے کہ وہ مرتے دم تک پاکستان آتے رہیں گے۔ 36 سالہ سیموئلز پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کے لیے لاہور آئے تھے جہاں انھوں نے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ سیموئلز پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے تھے اور لاہور ہونے والے فائنل میں اسی ٹیم نے پی ایس ایل کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ اس کے مالک جاوید آفریدی

نے ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں جمیکا کے اس کھلاڑی نے پاکستانی فوج کے سیکورٹی انتظامات کی تعریف کی۔ پشاور زلمی کے پی ایس ایل جیتنے کے بعد پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاتح ٹیم سے ملاقات کی تھی۔ ڈیڑھ منٹ سے زیادہ کے اس ویڈیو میں سیموئلز نے کہا کہ ان کے لیے پاکستان میں آکر کرکٹ کھیلنا یہاں کا محض دورہ کرنے سے زیادہ تھام، یہاں کھیلنے سے ان اداس چہروں پر خوشی لوٹ آئی ہے، جو طویل عرصے سے یہاں کرکٹ نہیں دیکھ پا رہے تھے۔ سیموئلز نے کہا کہ میں دل سے پاکستانی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ مجھے پاکستان آنے کے بارے میں فیصلہ کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوئی۔۔ سیموئلز نے کہا کہ میں دل سے پاکستانی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ مجھے پاکستان آنے کے بارے میں فیصلہ کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوئی۔ پاکستانی فوج کے سربراہ کو براہ راست خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جنرل میں آپ کو سلیوٹ کرتا ہوں۔ میں اپنے کندھوں پر پاکستانی فوج کا مٹیلک بیج لگنے کا انتظار کر رہا ہوں۔ میں بھی پاکستانی فوج کا حصہ بننا چاہتا ہوں۔ میں مرتے دم تک اس ملک میں آتا رہوں گا۔‘ خیال رہے کہ پاکستان میں ایک عرصے کے بعد کرکٹ کے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد شروع ہوئی ہے۔ 2009 میں سری لنکا کی ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ ختم ہو گئی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…