اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی سی بی نے کہا کہ سپاٹ فکسنگ معاملے میں ملوث کھلاڑی اپنا مستقبل ختم ہی سمجھیں ۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیئر مین شہریار خان نے کہا ہے کہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی اپنا مستقبل ختم ہی سمجھیں ۔ انہیں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ملے گی ۔ کوئی بھی کھلاڑی قصور وار پایا گیا تو وہ سمجھ لے کہ اس کا کیریئر ختم ہو گیا ہے ۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین پی سی بی
شہریار خان کا کہنا تھا کہ آج کی کرکٹ میں کھلاڑیوں کی فیلڈنگ اور فٹنس انتہائی اہم ہے، قومی ٹیم فیلڈنگ میں کمزور ہے لہذا ہم نے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ اور فٹنس کے معیار کو ترجیح دی ہے۔شہریارخان کا کہناتھا کہ کھلاڑیوں کو پھنسانے کے لیے نت نئے طریقے استعمال ہورہے ہیں،بکی کھلاڑیوں سے دوست، رشتہ داروں کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں مگر اس حوالے سےجو بھی بات ہو پاکستان کا امیج برباد نہیں ہونے دیا جائے گا ۔