ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

’’شاہد آفریدی کا نیا گھر تعمیر‘‘

datetime 13  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہائوسنگ سوسائٹی میں ہفتے کی شب سپر سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی کے نئے گھر کی تعمیر کی خوشی میں ہونے والی تقریب ویک اینڈ پر شہر کی سب سے بڑی سوشل تقریب بن گئی۔ جس میں ممتاز کھلاڑی، بزنس مین، سرکردہ صحافیوں، اینکر پرسن اور فنکاروں کے علاوہ پاکستان سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفے کمال ، سکواش چیمپئن جہانگیر خان، سابق کپتان معین خان،

صلاح الدین صلو، عبدالرقیب ، مشہور تاجر عارف حبیب اور گلوکار شہزاد رائے، سرجن جنید علی شاہ کے علاوہ شہر کی ممتاز شخصیات شریک تھیں۔ گھر کے تہہ خانے میں کرکٹ فیلڈ میں ملنے والے ایوارڈز،ٹرافیوں کے علاوہ دنیا کے مشہور کھلاڑیوں سچن ٹنڈولکر، برائن لارا، شین وارن، اے بی ڈی ویلیئرز، یونس خان، وقار یونس اور ویرات کوہلی کی شرٹس کو فریم کرکیدیوار پر آویزاں کیا گیا ہے۔ جبکہ ایک دیوار پر شاہد آفریدی کے مخصوص انداز والی تصویر کو پینٹ کرکے بنایا گیا ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے نئے گھر میں شفٹ ہوکر خوشی ہورہی ہے۔پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میں ہتھیلی پر بارہ ٹانکے آئے تھے۔ یہ ٹانکے چار دن میں کھل جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…