جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

مارلن سیمیولز نے پاکستان آنے کیلئے انوکھی خواہش کا اظہار کردیا

datetime 13  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر مارلن سیمیولز نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی سکیورٹی کو سراہتے ہوئے پاک فوج میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کردیا ۔پی ایس ایل میں پشاورزلمی کی نمائندگی کرنے والے مارلن سیمیولز نے لیگ کے فائنل کے حوالے سے ٹویٹرمیں اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’’میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں سکیورٹی اعلی درجے کی تھی‘‘۔سیمیولز نے پاک فوج کے سربراہ کو

مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل اگرمیرے بازو پر بیج لگا دیں گے تو میں پاکستان آئوں گا اور جب بھی آپ مجھے فوج کا حصہ بنانا چاہیں میں پاک فوج کا حصہ بنوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں جمیکا میں ایک جنرل ہوں اسی لیے میں لاہور میں آرمی وردی میں تھا میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔میری دعا ہے کہ اس جیت کے ساتھ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس آئے اور جلد ملاقات ہوگی کیونکہ میں دوبارہ پاکستان آئوں گا۔مارلن سیمیولز نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے ہماری اس کوشش کو سراہنے پر فخر ہے، میرے لیے پاکستان آکر کرکٹ کھیلنا بہت خطرناک تھا لیکن اس کامیابی کے پیچھے ٹیم کی کوششیں ہیں اور پاک فوج کی بدولت ہوا جنہوں نے اعلی درجے کی سکیورٹی فراہم کی۔پشاورزلمی کے بلے باز نے کہا کہ میں پرامید ہوں کہ پاکستان میں جلد بین الاقوامی کرکٹ واپس آئے گی اور میں بھی پاکستان آئوں گا۔ جمیکا میں بہت سارے پاکستانی میرے دوست ہیں اور میرے دل میں پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ میں مرتے دم تک پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے مہم میں حصہ لوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…