جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے سے کس نے روکا اور میں نے کیا جواب دیا ؟ ڈیوڈ ملان کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 11  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے انگلش کرکٹر ڈیوڈ ملان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں کھیلنے سے متعلق ان کے ذہن میں خدشات تھے اور ان کی والدہ بھی اس کی مخالف تھیں، تاہم سابق سری لنکن کھلاڑیوں مہیلا جے وردھنے اور کمار سنگاکارا نے انھیں پی ایس ایل فائنل کیلئے راضی کیا۔ ایک انٹرویو کے دوران ڈیوڈ ملان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کھیلنے والے

 

زیادہ تر غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں فائنل کھیلنے کیلئے بالکل تیار نہیں تھے۔ انہوں نے مجھے بھی سمجھایا کہ پاکستان جانا ایک احمقانہ فیصلہ ہوگا۔ جبکہ میری والدہ بھی اس فیصلے سے خوفزدہ اور شدید کیخلاف تھیں، تاہم اس موقع پر انہوں نے سری لنکا کے سابق کھلاڑیوں مہیلا جے وردھنے اور کمار سنگاکارا نے مشورہ لیا تو انہوں نے مجھے قائل کیا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی ایشو نہیں، وہاں کھلاڑیوں کی حفاظت کیلئے بہترین انتظامات ہونگے، مجھے پاکستان جانے کے فیصلے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔انٹرویو کے دوران ڈیوڈ ملان نے بتایا کہ جب مجھے پاکستان میں پی ایس ایل فائنل کیلئے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات سے تسلی ہو گئی تو میں نے اپنے فیصلے سے اپنی والدہ کو آگاہ کیا تو وہ بالکل خوش نہیں تھیں۔ ڈیوڈ ملان کا کہنا تھا کہ انھیں خوشی ہے کہ وہ پی ایس ایل فائنل کھیلنے کیلئے پاکستان گئے اور وہاں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہ ہموار کرنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں میں شامل ہوئے۔ انگلش کرکٹر نے بتایا کہ پاکستان سفر کرنے سے قبل بھی ان کے ذہن میں کئی سوالات اٹھے تھے، انہیں یقین تھا کہ کھلاڑی محفوظ رہیں گے لیکن یہ اندیشہ بھی تھا کہ کہیں شائقین کو نشانہ نہ بنا لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی میں سب سے پہلے ڈیرن سیمی نے کہا تھا کہ وہ پاکستان جائیں گے، ان کے بعد باقی کھلاڑی بھی راضی ہو گئے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…