جمعہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2025 

نجم سیٹھی کے الزام پر عمران خان شدیدمشتعل،نجم سیٹھی کون ہے؟سنگین دعویٰ کردیا

datetime 10  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پھٹیچراورریلوکٹاکے الفاظ استعمال کرنے کے بعد پی سی بی کی ایگٹوکمیٹی کے چیرمین نجم سیٹھی کی طرف سے ان پر’’نسل پرستی ‘‘کاالزام لگانے پران کو’’گھٹیاآدمی ‘‘قراردیدیاہے ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ نجم سیٹھی وہ شخص ہے جس نے نوازشریف کے کہنے پر2013کے انتخابات فکس کئے جبکہ نجم

سیٹھی نے اپنی آمدن پرکروڑوں روپے کاٹیکس بھی بچایاہے ْانہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے دومرتبہ نجم سیٹھی کوہٹانے کے احکامات جاری کئے لیکن الیکشن فکسنگ کی بدولت ا ن کونوازشریف نے دوبارہ اسی سیٹ پربٹھادیاہے ۔عمران خان نے کہاکہ نجم سیٹھی کے پاس کرکٹ کاکون ساتجربہ ہے کہ ان کواتنااہم عہدہ دے دیاگیاہے ۔انہوں نےکہاکہ جب جنوبی افریقہ میں نسل پرستی عروج پرتھی اورجنوبی افریقہ میں کرکٹ کھیلنے پرپابندی تھی اورجنوبی افریقہ ہرکھلاڑی کوبھاری معاوضہ دیتاتھااس وقت بھی میں نے جنوبی افریقہ میں کھیلنے کی آفرکوٹھکرادیاتھاجبکہ ویوین رچرڈز اورکئی دیگر کھلاڑی جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کیخلاف احتجاج کے طور پر وہاں کھیلنے نہیں جاتے تھے۔عمران خان نے کہاکہ جب ہم نے ورلڈکپ 1992کے پہلے کچھ میچوں میں شکست کھائی تونجم سیٹھی نے پاکستانیوں کوگمراہ کرنے کےلئے پروگرام شروع کردیئے اورکہتاتھاکہ عمران خان توبڈھا(بورڑھا)ہے لیکن اس کے بائوجود ہم نے 1992کاورلڈکپ جیتاجس پرآج بھی ہرپاکستانی فخرکرتاہے ۔عمران خان نے کہاکہ نجم سیٹھی کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں کہ آیانجم سیٹھی کواتنابڑاعہدہ کس قیمت پردیاگیاہے اورپاکستان کوان کے اس عہدے پررہنے کی وجہ سے کتنانقصان اٹھاناپڑرہاہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نجم سیٹھی نے عمران خان پرنسل پرستی کاالزام لگایاتھا۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…