ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں، پی ایس ایل فائنل کے بعد آئی سی سی لاہور میں کیا کرنے جا رہی ہے؟

datetime 10  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پانچ مارچ کو ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لے گی۔آئی سی سی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ آئندہ ماہ اجلاس میں آئی سی سی لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گی۔ترجمان کے مطابق آئی سی سی کے سیکیورٹی منیجر شان نورس نے لاہور میں ہونے والے فائنل مقابلے میں

شرکت کی۔ آئی سی سی بورڈ کا اگلا اجلاس 23 سے 27 اپریل تک شیڈول ہے جس میں سیکیورٹی انتظامات کی تفصیلات بورڈ اراکین کو فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے تجاویز بھی پیش کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق دیگر کرکٹ بورڈز کے سیکیورٹی منیجرز بھی آئی سی سی کے اجلاس میں پی ایس ایل فائنل پر اپنی رپورٹس جمع کرائیں گے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پی ایس ایل فائنل میں انگلینڈ، سری لنکا، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے سیکیورٹی مشیروں نے بھی شرکت کی تھی۔انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق پی سی بی رواں سال پاکستان میں دوطرفہ سیریز کے انعقاد کیلئے سری لنکن اور بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈز کے رابطے میں ہے اور اس سلسلے میں حتمی فیصلے کیلئے آئندہ ماہ آئی سی سی کا اجلاس انتہائی اہم ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…