ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ناصر جمشید کیلئے نیا موڑ انتہائی بڑی مشکل میں پھنس گئے ۔۔بچنا مشکل ہو گیا

datetime 10  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اوپنر ناصر جمشید کے خلاف برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی وسیع پیمانے پر تحقیقات کررہی ہے۔ناصر جمشید کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈال دیا گیا ہے۔ تحقیقاتی اداروں نے ان کا پاسپورٹ اپنی تحویل میں لے لیا ہے انہیں برطانیہ چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے۔شہریار خان نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ابھی تک تین ہی نام شامل ہیں۔ کچھ اور

کرکٹرز کے بارے میں قیاس آرائیاں غلط ہیں۔ کوئی اور پاکستانی کرکٹر اس اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں شامل نہیں ہے۔برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے کرکٹ اسپاٹ فکسنگ کے معاملے میں جاری تحقیقات کے تناظر میں ناصر جمشید سمیت تین افراد کو حراست میں لیا تھا۔ان گرفتاریوں کا تعلق پاکستان سپر لیگ کےمیچ فکسنگ اسکینڈل سے ہے انھیں اب اپریل 2017تک ضمانت پر رہائی دی جا چکی ہے۔ این سی اے کے بیان میں ان افراد کی شناخت اور قومیت ظاہر نہیں کی گئی۔ایک انٹر ویو میں شہریار خان نے کہا کہ خالد لطیف اور شرجیل کے خلاف پی سی بی کا تحقیقاتی ٹریبونل اگلے چند دن میں اپنی تحقیقات شروع کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریبونل کیلئے قوانین بنائے جائینگے اور پہلی سماعت میں کرکٹرز کو طلب کیا جائے گا۔ امید ہے کہ دو ہفتے میں تحقیقات مکمل ہوجائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…