نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی انتہاپسندوں کی پاکستان دشمنی کی وجہ سے پشاور زلمی کے ساتھ کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے درمیان مجوزہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی تجویزکومستردکیاگیاہے ۔پی ایس ایل کی فاتح پشاورزلمی کودعوت دینے کے بعد کولکتہ نائٹ ڑائیڈرزکے مالک شاہ رخ خان نے اپنی دی گئی تجویز سے خودہی دستبرداری کردی ہے ۔ایک قومی اخبارکی رپورٹ کے مطابق ہندئوانتہاپسندوں بالخصوص شیوسینانے بھارتی فنکاراورکولکتہ رائیڈرزکے مالک شاہ رخ خان کوٹیلی فون پردھمکی دی کہ ان کی طرف سے
پشاورزلمی کے ساتھ امن کے لئے میچ کھیلنے سے کئی مسائل پیداہونگے جس کے بعد پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سوشل میڈیاپرپیغام جاری کیاکہ کوکلتہ نائٹ رائیڈرزکے ساتھ میچ صرف افواہیں ہیں اوران میں کوئی حقیقت نہیں ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے مالک شاہ رخ خان کوپشاورزلمی کے ساتھ رابطے کرنے پردھمکیاں دی گئیں جس کے بعد وہ اس تجویزسے دستبردارہوئے ہیں حالانکہ دونوں فرنچائززکے درمیان تین میچوں کی سیریزکھیلنے پراتفاق ہوگیاتھا۔