جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

عمران خان کا غیرملکی کھلاڑیوں کو ’’پھٹیچر‘‘ کہنامہنگاپڑگیا،پشاورزلمی کاایساجواب کے پرویزخٹک کامنہ کھلے کاکھلارہ گیا

datetime 9  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) پاکستان سپر لیگ کی چمپئن پشاور زلمی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے غیرملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے دی گئی ظہرانے کی دعوت مسترد کر دی ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے چمپئن ٹیم کے اعزاز میں پشاور میں ایک ظہرانے کا اہتمام کیا تھا لیکن عمران خان کے متنازع بیان کے سبب پشاور کی ٹیم نے دعوت

قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ پشاور میں ٹیم کی استقبال کے لئے محکمہ سیاحت نے رنگا رنگ تقریب کے انتظامات کیے تھے۔جبکہ روایتی کھانوں، آتش بازی اور پشتو موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا لیکن زلمی کے انکار کے بعد استقبال کے لئے کیے گئے انتظامات منسوخ کردیے گئے ہیں۔زلمی کی پشاور آمد کے موقع پر پشاور کے حیات اسپورٹس گراؤنڈ کو زلمی کے نام سے منسوب بھی کرنا تھا لیکن اب اس کو بھی عملی جامع نہیں پہنایا جا سکے گا۔پشاور زلمی نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی دعوت منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ان کے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔پشاور زلمی نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی دعوت منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ان کے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔خیال رہے کہ 5مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر پشاور زلمی نے چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔لیکن عمران خان نے پی ایس ایل فائنل میں شریک ہونے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو ’’پھٹیچر ‘‘قرار دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…