اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے مصباح الحق کے مستقبل بارے اہم فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے 43سالہ ٹیسٹ ٹیم کپتان مصباح الحق کو رخصت کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز میں تین ٹیسٹ کی سیریز کھیلنے کے بعد
مصباح الحق خود ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دینگےاگر قومی کپتان نے اعلان نہیں کیا تو پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کو مصباح کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہو گا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کولانے کی باتیں ہو رہی ہیں جبکہ دوسری طرف 43سالہ مصباح الحق کو دورہ ویسٹ انڈیز میں بطور ٹیسٹ کپتان موقع دیکر لائف لائن دے دی گئی ہے تو شہریار خان کا کہنا تھا کہ 2010میں لندن میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بعد مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ کی گرتی ساکھ کو سنبھالا اور کئی گراں قدر خدمات سر انجام دیں اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو نئی بلندیوں سے روشناس کروایا اور کئی ایوارڈز اپنے نام کئے اس لئے ان کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں ایک موقع دیا گیا ہے اور مجھے امید ہے کہ مصباح الحق ویسٹ انڈیز کی سیریز کو فیئر ویل سیریز سمجھیں گے۔