جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

’’کچھ بھی ہو سکتا تھا ‘‘

datetime 9  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل کا فائنل بفضل باری تعالیٰ بخیر انجام کو پہنچا ۔ پاک فوج اور پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کی محنت رنگ لائی اور پی ایس ایل کے پر امن طریقے سے انجام کو پہنچنے پر پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کو سرخروئی نصیب ہوئی ۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عوام تو بڑے مزے سے کرکٹ کو انجوائے کرتے رہے مگر اسی دوران ہمارے سیکیورٹی ادارے پاکستان کے

وقارکو بلند رکھنے کیلئے بڑی مستعدی سے اپنے فرائض سر انجام دینے میں لگے ہوئے تھے ۔ میچ سے محض ایک گھنٹہ قبل موٹرسائیکل سوار دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کئے جانے کا انکشاف ہوا، پولیس افسروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس معاملہ کو انتہائی خفیہ رکھا اور دونوں مبینہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائنل میچ کے دوران پورے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔ چوہنگ بس ٹرمینل کے قریب سے موٹرسائیکل پر سوار دو مشکوک افراد وہاں سے تیزی سے گزرے تو وارڈنز نے ان کو رکنے کا اشارہ کیا اور نہ رکنے پر ان کا تعاقب کیا اور تھوڑی ہی دور جاکر ان کو روک لیا۔ مبینہ دہشتگردوں نے مزاحمت کی تاہم تلاشی کے دوران ان کے پاس سے شاہر برآمد ہوا جس میں ایک کالے رنگ کا کمبل، دو ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ اور گولیاں موجود تھیں۔ حساس ادارے کے اہلکار مبینہ دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر لے گئے اور یوں میچ بخیر و عافیت انجام کو پہنچا ۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…