ہانگ کانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوئنٹی 20 بلٹز میں ڈیوائن اسمتھ نے صرف 31 گیندوں پر سنچری داغ کر کولون کینٹونز کو سٹی کیٹک کے خلاف 8 وکٹ سے فتح دلادی۔ انہوں نے یہ کارنامہ 13 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے انجام دیا اور مجموعی طورپر 400 گیندوں پر ناقابل شکست 121 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔دوسرے میچ میں ڈیرن سیمی اورجیمز فرینکلن نے ہنگہوم جیگوارز
کو گلیکسی گلیڈی ایٹرز لانتاؤ کے خلاف ڈی ایل میتھیڈ کے تحت 27 رنز سے کامیابی دلائی، فرینکلن 58 اور سیمی 52 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔واضح رہے اس سے قبل تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز جنوبی افریقہ کے بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس ہے انہوں نے جوہانسبرگ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے جانے والے ایک روزہ میچ میں 31 گیندوں پر104 رنزبنا کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔