جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

’’احمد بھائی پھٹیچر کا مطلب تو بتائیں ‘‘

datetime 9  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنے پر ہر جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حتیٰ کہ کھلاڑی بھی اپنے جذبات کا اظہار کئے بغیر نہیں رہ سکے اور ان کے بیان پر کھلاڑی بھی سامنے آگئے ہیں اور ان کی طرف سے بیانات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔

ٹوئٹر کے ایک صارف نے ”پھٹیچر“ کا مطلب جاننے کیلئے احمد شہزاد کا انتخاب کیا اور ان سے سوال کر دیا کہ ”احمد بھائی پھٹیچر کا مطلب سمجھا دیں۔“احمد شہزاد نےاس سوال کا جواب دینے میں ذرا بھی دیر نہ لگائی او رفوراً جواب دیا کہ ” جس کے نہ پھٹنے کا دھچکا بہت ’زوووووور‘ سے لگے۔“قومی ٹیم کے کھلاڑی کی جانب سے جواب دینے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا اور ہزاروں لوگوں نے ان کے جواب کو پسند کیا جبکہ سینکڑوں بار ان کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ بھی کیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کی کا فیور ختم ہوا ۔ پشاور زلمی کی فتح ہوئی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست ۔ عوام کو یاد ہو تو پشاور زلمی نے اپنی فتح پر سرمنڈوانے کا اعلان کیا تھا جس کی پہل خود کپتان ڈیرن سیمی نے کی ۔ گنج کروانے کے بعد انہوں نے اپنی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے باقی ٹیم کو کہا کہ آپ کب سر منڈوائیں گے جس پر جاوید آفریدی جو بڑے خوبصورت بالوں کے مالک ہیں

انہوں نے ایسا جواب دیا کہ ڈیرن کی بات کا جواب دیتے دیتے عمران خان کو بھی ساتھ میں رگڑتے گئے ۔ جاوید آفریدی نے ڈیرین سیمی کی ویڈیو پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ”بھائی میرے خوبصورت بالوں کیلئے حاسد (پھٹیچر) مت بنو، آگے شیمپو کا اشتہار بھی کرنا ہے، ایسے بالوں کے لوگ خواب دیکھتے ہیں۔ان کا یہ ٹویٹ کرنے کی دیرتھی کہ لوگوں کے کمنٹ آنا شروع ہوگئے ہیں اور انہوں نے اس جواب کو بے حد پسند بھی کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…