بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’پی ایس ایل تو بس شروعات تھی ‘‘ کیون پیٹرسن نے انڈین پریمئر لیگ کس ایونٹ کو ترجیح دیدی ؟ بھارتی آگ بگولہ ہو گئے

datetime 9  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کیون پیٹرسن نے انڈین پریمئر لیگ(آئی پی ایل ) میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔کیون پیٹرسن نے آئی پی ایل پر نیٹ ویسٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ کو فوقیت دی ہے جو رواں برس ہی شیڈول ہے اور انگلش کائونٹی کلب سرے کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ 36 سالہ بلے باز 19 جولائی کو ایسکس کے خلاف پہلا میچ کھیلیں گے اور اس کے بعد معاہدے کے تحت وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ تمام میچوں کیلئے کلب کو دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ کیون پیٹرسن نے 2010ء  میں سرے کلب جوائن کیا تھا اور 2015ء میں آخری بار کلب کی نمائندگی کی تھی۔  کیون پیٹرسن 5 بار آئی پی ایل کھیل چکے ہیں، انہوں نے 2009ء  اور 2010ء  میں وجے مالیا کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کی تھی جس کے بعد 2011-12 اور 2014ء میں دہلی ڈئیرڈیولز کی نمائندگی کی۔ 2015ء  میں سن رائزرز حیدر آباد نے ان کی خدمات حاصل کر لیں جبکہ 2016ء میں وہ رائزنگ پونے سپر جائنٹس کی ٹیم کا حصہ بن گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…