جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’پھٹیچر‘‘اور’’ریلو کٹا‘‘ غیر ملکی کھلاڑیوں بارے عمران خان کے بیان کی ویڈیو کس نے لیک کی؟دھماکہ خیز انکشافات

datetime 8  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل فائنل کیلئے پاکستان آنے والے کھلاڑیوں بارے عمران خان کے توہین آمیز بیان کی ویڈیو بارے اصل کہانی سامنے آگئی، ویڈیو کیسے بنی اور عمران خان کیا کچھ کہتے رہے ؟نجی ٹی وی کی رپورٹر نے سب بتا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائنل کیلئے پاکستان آنے والے کھلاڑیوں کوتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توہین آمیز القابات

سے نوازنے والی ویڈیو بارے نجی ٹی وی ’’نیو نیوز‘‘کی رپورٹر ’’رفعت حسین رضوی‘‘نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پانامہ کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے، ججز کے ریمارکس کے حوالے سے بات کرنے کیلئے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے صحافیوں کو مدعو کیا تھاجو کہ صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات اور گفتگو کیلئے بلائی گئی تھی مگر آف دی ریکارڈ نہ تھی، کیونکہ یہ صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات اور گفتگو کیلئے بلائی گئی میٹنگ تھی اس لئے صحافی بغیر کیمروں کے وہاں پہنچے تھے اور میٹنگ کو موبائل کیمروں کے ذریعےکور کرتے رہے اور سوالات کا جواب کاغذ پر تحریر کرتے رہے، رفعت حسین رضوی نے اس تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ میٹنگ میں عمران خان کی ویڈیو صرف میں نے رپورٹ کی بلکہ وہاں موجود دیگر صحافی بھی سوالات کا جواب تحریر کررہے تھے اور ویڈیو بنا رہے تھے ۔ انہوںنے بتایا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان کے علاوہ میٹنگ میں تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق اور فواد چوہدری بھی موجود تھے جو تحریک انصاف کے ترجمان کی حیثیت سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے رابطے میں رہتے ہیںانہوں نے کسی موقع پر بھی میٹنگ میں

صحافیوں کو موبائل کیمروں سے کوریج پر نہیں روکا اور نہ یہ کہا کہ آپ اس میٹنگ کو آف دی ریکارڈ سمجھیں لہٰذا صحافیوں سے عمران خان کی یہ میٹنگ آن دی ریکارڈ ہی سمجھی جائے گی۔صحافیوں سے میٹنگ کی روداد سناتے ہوئے رفعت حسین رضوی نے بتایا کہ’’ڈان نیوز‘‘کے رپورٹر نے جب عمران خان سے سوال کیا کہ کیا ’’آپ نے پی ایس ایل فائنل میچ دیکھا‘‘

تو عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’نہیں میں نے نہیں دیکھا‘‘جس پر جب انہیں بتایا گیا کہ پی ایس فائنل کی فاتح پشاور زلمی ہے اورآپ کی پارٹی کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پشاور زلمی کیلئے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش تھی کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیتے ۔رفعت حسین رضوی کا کہنا تھا کہ یہ بات ہونے

تک عمران خان محتاط رہے وہ دراصل پی ایس ایل فائنل کی سکیورٹی سے متعلق بات کرنا چاہ رہے تھے لیکن جب ان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ ’’آخر غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل فائنل کیلئے پاکستان آہی گئے ‘‘تو عمران خان غصے میں آگئےاور پی ایس ایل فائنل کھیلنے کیلئے پاکستان آنے والے کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہتے ہوئے کہا کہ’’ ان کو پتہ نہیں افریقہ سے پکڑ کر لے آئے ہیں‘‘۔ جس کے جواب میں صحافیوں نے کہا کہ اگر افریقی ممالک سے بھی کھلاڑی پی ایس ایل فائنل کیلئے پاکستان آئے تو انہیں بین الاقوامی کھلاڑی ہی گردانا جائے گا۔ رفعت حسین رضوی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دراصل شاید پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی سے نالاں نظر آرہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…