منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’ پھٹیچر‘‘ اور ’’ریلو کٹا ‘‘کی گونج ۔۔ آخر یہ پھٹیچر اور ریلو کٹا کہتے کسے ہیں؟دلچسپ رپورٹ

datetime 8  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پی ایس ایل فائنل کھیلنے پاکستان آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو ’’پھٹیچر اور ’’ریلو کٹا‘‘کہنے کی دیر تھی کہ ہر طرف سے توپوں کا رخ کپتان کی طرف موڑ دیا گیا اور سیاسی رہنمائوں سمیت عام عوام بھی پی ٹی آئی چیئرمین سے ان کے اس بیان پر نالاں نظر آئے۔ پاکستانی سیاست ، عوام اور سوشل میڈیا پر

اس وقت سب سے زیادہ گردش کرنےوالا پھٹیچر اور ریلو کٹا کے الفاظ ہیں مگر بہت کم لوگ اس کا مطلب جانتے ہیں جبکہ بہت سوں کو تو یہ بھی نہیں پتا کہ اس کا استعمال پاکستانی کلب کرکٹ میں کیا جاتا ہے۔یہاں ہم آپ کو ان الفاظ کا مطلب اور وجہ استعمال بتانے جا رہے ہیں ۔ پھٹیچر اور ریلو کٹا کلب کرکٹ میں استعمال کی جانے والی ایک اصطلاح ہے جبکہ ’’پھٹیچر‘‘ کے عام لفظی معانی گھٹیا، ردی، پھٹا پرانا، بے ڈھنگا، خراب، خستہ حال، نامکمل اور نقص والا ہیں۔ پھٹیچر کا کرکٹ کی زبان میں مطلب ایسا گمنام کھلاڑی ہے، جسے ٹیم میں نہیں لیا جا سکتا یا جس کی کبھی کوئی خاطر خواہ پرفارمنس نہ رہی ہوجبکہ ’’ریلو کٹا ‘‘کا مطلب وہ ہے کھلاڑی جو آل رائونڈرہو مگر کسی بھی شعبے میں معیاری کارکردگی کا حامل نہ ہو جسے صرف خانہ پری کیلئے رکھا جاتا ہے ۔یعنی تھوڑی باؤلنگ، تھوڑی بیٹنگ اور تھوڑی فیلڈنگ ۔ ریلو کٹا کی مثال مد مقابل دونوں ٹیموں کی جانب سے کھیلنے والے کھلاڑی کیلئے بھی استعمال کی جاتی ہےمثال کے طور پر اگرکسی ٹیم میں کھلاڑیوںکی تعداد 9 ہو تو چار چار کھلاڑیوں کی ٹیم بنا دی جاتی ہے اور نواں کھلاڑی دونوں ٹیموں کی طرف سے کھیلتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…