جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

’’لاہور میں میچ کھیلنا میرے لئے کیسا تھا؟‘‘انگلش کرکٹر جورڈن نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ فخر کریں گے

datetime 8  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی) انگلش پیسر کرس جورڈن نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کھیلنے کے تجربے کو یادگار قرار دیدیا۔ برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش ٹیم اور سیسک شارکس کی نمائندگی کرنے والے پیسر نے کہا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کیلیے اتنا جوش اور جنون پایا جاتا ہے، خوشی ہے کہ پاکستان جا کر کھیلنے کا فیصلہ کیا، لاہور میں کھیلنے کا تجربہ شاندار رہا۔ فائنل زبردست ماحول میں کھیلا

گیا، شائقین کا جوش و خروش عروج پر تھا اور ہر گیند پر شائقین نے بھرپور داد دی۔ جورڈن نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار بہت بلند رہا، غیرملکی اور مقامی پلیئرز تمام نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی، یہ لیگ دوسری تمام لیگز سے اس لیے بھی بہترین ہے کیونکہ اس میں انتہائی دباؤ کی صورتحال میں ٹیم کیلیے پرفارم کرنے کا موقع ملا۔ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں نے پاکستان میں کرکٹ کھیلی اور ٹرافی جیتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…