منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام فائنل

datetime 7  مارچ‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی)دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے لئے 25 کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اور اوپنر احمد شہزاد بھی تربیتی کیمپ کا حصہ ہونگے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ جس کے بعد 25 کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے

چیئرمین شہریار خان نے تصدیق کی ہے کہ مصباح الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز میں اپنی دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے اور وہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آغاز ٹی ٹوئنٹی میچز سے 26 مارچ کو ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ جس کے لئے تربیتی کیمپ 11 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔  کھلاڑی 10 مارچ کو ٹیم مینجمنٹ کو رپورٹ کریں گے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…