جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کوغیرملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنا مہنگا پڑگیا،ڈیرن سیمی کے بارے میں شدیدردعمل

datetime 7  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پی ایس ایل فائنل کھیلنے کے لیے لاہور آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید نشانہ بنایا جارہا ہے۔ لاہور میں پی ایس ایل فائنل کا انعقاد انتہائی کامیابی کے ساتھ ہوا جس میں کئی نامورغیر ملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا،

پی ایس ایل کے فائنل نے نہ صرف بین الاقوامی میڈیا میں جگہ بنائی بلکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی امید بھی ساتھ لائی ہے۔ گزشتہ روز آئی سی سی کے ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد بھی دی جب کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی ورلڈ الیون پاکستان بھیجنے کی منصوبہ بندی شروع کردی لیکن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنے کے بیان نے شائقین کرکٹ کو غم و غصہ میں مبتلا کردیا ہے اور سوشل میڈیا پر عمران خان کو شدید تنقید نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ماہ نور شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حمایتی ہوں لیکن عمران خان کی جانب سے اس طرح کا بیان دیکھ کر دکھ ہوا۔ حمزہ ناظم نے ٹوئٹ میں کہا کہ ڈیرن سیمی نے 2 ورلڈ کپ جیتے اور عمران خان نے صرف ایک، اگر سیمی پھٹیچر ہے تو پھر عمران خان کے بارے میں کیا کہیں گے۔ ٹوئٹر صارف اقصیٰ نے لاہور آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کی تصویر شئیر کی اور کہا کہ وہ ان پھٹیچر کھلاڑیوں سے پیار کرتی ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی نے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی کو مائنس ون کا آپشن استعمال کرنا چاہیے کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا تو 2018 کے الیکشن کا نتیجہ بھی پھٹیچر آئے گا۔ ایک اور ٹوئٹ میں صارف نے کہا کہ عمران خان ایسا کرکے اپنی ہی سیاست کا خاتمہ کررہے ہیں۔ ثوبان جاوید نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑی ہماری کرکٹ کو مظبوط کرنے کے لیے سیکیورٹی خدشات کے باوجود پاکستان آئے لیکن ہمارے لیڈرز کی جانب سے ایسیبیانات افسوس ناک ہیں۔ احمد قریشی نے کہا کہ عمران خان کو پی ایس ایل میں شامل تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کی عزت کرنی چاہیے کیونکہ وہ ایک ایسے وقت میں پاکستان آئے جب کوئی بھی ٹیم ملک میں آنے کے لیے تیار نہیں تھی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…