لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپرلیگ کافائنل دیکھنے کےلئے آنے والے امریکی نژاد شہری سے سیکیورٹی پرماموردو پولیس اہلکاروں نے 70ہزارروپےکے قریب نقدی چھین لی جبکہ اس وقت پولیس کے اعلی افسران بھی اہلکاروں کے ہمراہ فیلڈمیں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔ایک قومی اخبارکی رپورٹ کے مطابق فلیٹیز ہوٹل کے سکیورٹی انچارج کرنل (ر) افتخار احمد کی مدعیت میں دو پولیس اہلکاروں عمیر اور شفیق کے
خلاف ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کیاگیا ہےجس کےبعد ایک ملزم شفق کوگرفتارکرلیاگیاہے جبکہ د وسرا ملزم عمیرتاحال مفرورہے ۔سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے قبضہ میں لے لی ہےجس میں دیکھاگیاہے کہ امریکی نژادشہری مقبول شیخ کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ ہے جبکہ پولیس کانسٹیبل عمیر اور شفیق ان میاں بیوی کو سائیڈ پر لا کر نہ صرف اسلحہ دکھا کر حراساں کررہے ہیں بلکہ ان سے پیسے بھی چھین رہے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد جب متعلقہ تھانے میں اس مقدمے کے بارے میں ایس پی سول لائنزعلی رضا سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے بتایاکہ دونوں اہلکاروں شفیق ا ورعمیرکوملازمت سے برخاست کرکے مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سپرلیگ کافائنل دیکھنے کےلئے آنے والے امریکی نژاد شہری سے سیکیورٹی پرماموردو پولیس اہلکاروں نے 70ہزارروپےکے قریب نقدی چھین لی جبکہ اس وقت پولیس کے اعلی افسران بھی اہلکاروں کے ہمراہ فیلڈمیں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔دونوں اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اورجرم ثابت ہونے پران کی ملازمت بھی ختم ہوجائے گی ۔علی رضاکاکہناتھاکہ اس قسم کے اہلکارپولیس کوبدنام کررہے ہیں جن کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔