اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدے میں ایسی کوئی بات شامل نہیں تھی کہ وہ پی ایس ایل کا کوئی میچ پاکستان میں کھیلیں گے۔ پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل غیر ملکی کھلاڑی ایک فیملی کی طرح ہیں
اور آج بھی ہم ایک دوسرے کی اسی طرح عزت کرتے ہیں جیسے روز اول کرتے تھے۔ اسی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان میں آکر کرکٹ کھیلنے کیلئے کوئی اضافی پیسے نہیں لئے۔ جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ہر چیز پیسے سے نہیں خریدی جا سکتی۔ ہمارے تعلقات ایک خاندان کی طرح ہیں اور ہم اس خاندان کا خود کو فردسمجھتے ہیں۔