بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سپر لیگ کا فائنل, بھارت کیا رپورٹنگ کرتا رہا ؟ جان کر آگ بگولہ ہو جائیں گے

datetime 7  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان سپرلیگ کے کامیاب انعقاد نے جہاں دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کی وہیں بین الاقوامی میڈیا نے بھی میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کا اعتراف کیا ہے جب کہ بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے ہیں۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا پاکستان سپر لیگ کا فائنل دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنارہا، فائنل سے پہلے پاکستان میں سیکیورٹی خدشات ظاہر کیے گئے تھے لیکن پاکستانی عوام نے پوری دنیا کو بتادیا کہ وہ کسی سے

 

خوفزدہ نہیں اور بڑی تعداد میں شائقین نے فائنل میں شرکت کرکے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا۔ پوری دنیا پاکستان سپر لیگ کے فائنل کو پاکستانی قوم کی جیت قرار دے رہی ہے جب کہ انٹرنیشنل میڈیا نے بھی پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد کا اعتراف کرلیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے لکھا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونے سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ بی بی سی نے لکھا کہ خدشات کے باوجود پاکستان نے تاریخی میچ کی میزبانی کی جب کہ وائس آف امریکا بھی پاکستان کی کامیابی کا معترف نظر آیا۔ اْدھر پاکستان میں پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد پر بھارتی میڈیا کو تو جیسے آگ لگ گئی۔ دا انڈین ایکسپریس کا لکھنا تھا کہ پی سی بی کو فائنل کی کامیابی کے بعد لگنے لگ گیا ہو گا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے پاکستان میں کھل گئے ہیں جب کہ دوسرے بھارتی اخبارات کو تو جیسے سانپ ہی سونگھ گیا اور انہوں نے خاموشی اختیار کرنا ہی بہتر سمجھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…