لاہور(آئی این پی)پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ والدہ اوربیوی نے پاکستان میں کھیلنے سے منع کیا تھا لیکن یہاں آکرکھیلنے سے خوشی ہوئی،کھلاڑیوں کو میسج دوں گا کہ پاکستان آکر کھیلیں۔ پی ایس ایل فائنل کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ٹیم کی شاندار فتح پر خوشی سے پھولے نہ سمائے۔ انہوں نے کہا کہ بولرز نے جیت میں اہم کردار ادا کیا،بہت اچھا ٹورنامنٹ ہوا،
ہم چاہتے تھے کہ پشاورجیتے اورہم اس میں کامیاب ہوئے۔ ‘ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پیغام دوں گا کہ یہاں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،یہاں آکرکھیلیں۔کوئٹہ سے مقابلہ ٹف تھا لیکن آج ہمارا دن تھا۔ فتح پر بہت خوشی ہے’۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مینٹور ویوین رچرڈ کا کہنا تھا کہ لاہور میں ایونٹ کیلئے مؤثر سیکورٹی اقدامات کئے گئے تھے۔ ‘اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں اورکرکٹرز نے بہت محنت کی۔ یہاں آنے سے پہلے خیالات کچھ مختلف ہوتے ہیں ہم ایک اچھے مقصد کیلئے آئے تھے جو پورا ہوگیا۔ لاہور میں سیکیورٹی سے بہت مطمئن ہیں’۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمد بولے کہ ہدف مشکل نہیں تھا،، شکست پربہت افسوس ہے۔