بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

میچ ہارنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے کپتان نے پاک فوج کو کیا پیغام دے دیا ؟ نیا انکشاف  

datetime 6  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) گو کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر پی اسی ایل فائینل کا میچ ہار گئی تاہم کل کے میچ میں کوئی بھی غمگین نہیں تھا ۔ میچ کو خوب انجوائے کیاگیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے پاک فوج کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاک فوج کے بےحد مشکور ہیں کہ ان کی وجہ سے یہ میچ بخوبی پر امن طریقے سے انجام کو پہنچا ۔ انہوں نے تمام سیکیورٹی اداروں اورپی سی بی کو بھی مبارکباد دی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی اختتامی تقریب کا باقاعدہ آغاز دہشت گردی کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت سے کیا گیا جس کے لئے پاک فوج کے پیرا ٹروپرز نے قذافی اسٹیڈیم میں اترنے کا شاندار مظاہرہ کیا۔پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل کا ٹائٹل سانگ پیش کر کے عوام کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ علی ظفر کے بعد گلوکار فاخر نے اپنا مشہور زمانہ گانا ’تیرے بنا دل نا لگے‘ پیش کر کے شائقین کرکٹ کا لہو گرمایا۔ گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گراؤنڈ میں آئے اور ہاتھ ہلا کر شائقین کرکٹ کے نعروں کا جواب دیا۔ کھلاڑیوں نے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…