جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل فائنل پاکستان میں نہ ہو پاتا اگر یہ شخص ۔۔۔۔ ! پی ایس ایل کے انعقاد کے پیچھے کس شخص کا ہاتھ ہے ؟ دھماکہ خیز انکشاف

datetime 6  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آ ئی ) پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل شہبازشریف کی انتھک کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔فائنل میچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاکہ اس موقع پر مجھے ایک ہی نام ذہن میں آتا ہے اور وہ چیف منسٹر پنجاب محمدشہبازشریف کا نام ہے ۔ انہو ں نے اپنی سیاسی اورانتظامی ٹیم کے ساتھ دن کو رات او ررات کو دن بنادیا۔ اس موقع پر کرکٹ شائقین نے بلند آواز میں نعرے لگا کر تائید کی ۔نجم سیٹھی نے بتایاکہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل میچ کے انعقاد کے لئے ہرممکن کوشش کی ہے ۔انہو ں نے فائنل میچ کے پر امن انعقاد کے لئے بھر پور انتظامی صلاحیتوں اور قابل تقلید جرات اور دلیری کا مظاہرہ کیا ۔وزیراعلی محمدشہبازشریف کی کاوشوں کی وجہ سے لاہور میں غیر ملکی کرکٹر کے ساتھ فائنل میچ کا انعقاد ممکن ہوسکا جس پر شائقین کرکٹ اور ہم سب ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ چیئرمین پی ایس ایل نے اپنے خطاب میں پنجاب کی انتظامیہ کا بھی بھرپور شکریہ ادا کیا اور بتایاکہ پنجاب کی انتظامیہ نے میچ کے لئے دن رات کام کرکے دن کو رات او ررات کو دن میں بدل دیا ۔ نجم سیٹھی کے خطاب کے دوان وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف کا نام سن کر شائقین نے پرجوش نعرے لگائے ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…