منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’عمران خان نے بہت اچھا کیا کہ پی ایس ایل فائنل میں شمولیت سے انکار کر دیا ‘‘ اگر وہ قذافی سٹیڈیم آجاتے تو کیا ہوتا ؟ کپتان کے فائنل میں نہ آنے کی اصل وجہ تو اب سامنے آئی

datetime 4  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجم سیٹھی قائم مقام وزیراعظم کا رول ادا کر رہے ہیں،پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنے کیلئے من پسند افراد کو مدعو کیا گیا ہے ، ٹکٹوں کی فروخت میں بھی پسند ناپسند کا عنصر نمایاں تھا۔ اس بات کا انکشاف معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان کی کئی باتوں سے شدید اختلاف ہے ۔عمران خان نے پی ایس فائنل میچ کے لاہور میں انعقاد کی مخالفت نہیں کی بلکہ وہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے حامی ہیں انہیں سکیورٹی حوالے سے خدشات ہیںاور وہ چاہتے ہیں کہ فائنل خیر خیریت سے ہو۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی پی ایس ایل فائنل میچ میں شرکت کے حوالے سے سینئر صحافی نے کہا کہ خدا کرے کہ شیخ رشید بحفاظت واپس آجائیں۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ عمران خان اگر میچ دیکھنے چلے جاتے تو سٹیڈیم میں موجود لوگ میچ چھوڑ کر عمران خان کی جانب متوجہ ہو جاتے ۔ پی ایس ایل فائنل میچ میں نامور شخصیات کو مدعو نہ کرنے پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجم سیٹھی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نجم سیٹھی نے اپنے من پسند افراد کو مدعو کیاجو لوگ ان کے حق میں بات کرتے ہیں انہیں فائنل کیلئے مدعو کر لیتے ہیں اگر میں بھی ابھی ان کے حق میں بیان دے دوں تو مجھے بھی فائنل کا 12000روپے کا وی آئی پی ٹکٹ بھجوا دیں گے۔لگتا ہے وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو کوئی دلچسپی نہیں نجم سیٹھی جس مرضی کو چاہیں مدعو کر لیں، اس حوالے سے نجم سیٹھی دراصل

ڈی فیکٹو وزیراعظم کا کردار نبھا رہے ہیں ۔انہوں نے نجم سیٹھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا میچ ہے نہ کہ نجم سیٹھی کا۔سینئر صحافی نے فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے مالکان کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پیسہ ایسی چیز ہے جس نے سب کو چپ کروا رکھا ہے، کوئی فرنچائز مالک ایسا نہیں جوعمران خان یا پاکستانی لیجنڈری کرکٹر جو کہ پاکستانیوں کے ہیرو ہیں جنہیں مدعو نہیں کیا گیاکے فائنل میچ میں مدعو کرنے کے حوالے سے ان کے حق میں آواز اٹھائے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…