پی ایس ایل کا فائنل ۔۔غیر ملکی کھلاڑیوں کی کتنے کروڑ کی انشورنس کروائی جائے گی؟ حیران کن انکشاف!!

3  مارچ‬‮  2017

لاہور(آن لائن) پی ایس ایل فائنل میں شریک غیرملکی کرکٹرز کی 5 لاکھ ڈالرز کی انشورنس کرائی جائے گی۔سیکیورٹی خدشات کے باوجود حکومت و پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ ٹو کا فیصلہ کن معرکہ اتوار کو لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے، میچ میں غیرملکی کھلاڑی شرکت سے گریزاں اور کئی بڑے نام دستبردار ہو چکے ہیں، موجودہ حالات کے تناظر میں بورڈ فارن کرکٹرز کی 5،5 لاکھ ڈالرز کی انشورش کرائے گا جبکہ

فائنل میں جو بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی شریک ہوئے وہ پہلے سے ہی انشورڈ ہوں گے، دیگر کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، پی سی بی فائنل کی انشورنس نہیں کرائے گا۔واضح رہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر میں میچز کو ہی انشورڈ کرا لیا جاتا ہے تاکہ موسم، دہشت گرد حملے یا کسی قدرتی آفت کی وجہ سے انعقاد نہ ہو تو نقصان کی تلافی میں مدد ملے، رواں برس بھارتی ٹیم کے انگلینڈ سے کٹک میں ہونے والے ون ڈے کا انشورنش کور تقریباً22کروڑ روپے تھا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق پی سی بی بڑے ناموں کی جانب سے لاہور آنے سے انکار پر سخت دباؤ کا شکار ہے،ناقدین پہلے ہی کہہ چکے کہ تیسرے درجے کے غیرملکی کرکٹرز کو بلانے سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ادھر سری لنکا اور بنگلہ دیش کے حال ہی میں ریٹائرڈ یا ٹیم سے باہر کھلاڑیوں سے بھی رابطہ کیا گیا، مگر بیشتر اہل خانہ کی جانب سے دباؤ کے سبب کوئی وعدہ نہیں کر رہے، جو آنے کو تیار ہیں وہ بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اتنی بڑی رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں جو ان کے رتبے سے میل نہیں کھاتی۔

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…