پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

’’شرجیل خان اور خالد لطیف کی جگہ سلمان بٹ اور محمد آصف کو ٹیم میں شامل کیے جانے کی خبریں ‘‘

datetime 13  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن)اسلام آباد یونائیٹڈ نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ اور محمد آصف کی خدمات حاصل کرنے کے حوالے سے زیر گردش افواہوں کی تردید کر دی ہے۔پاکستان سپر لیگ میں مبینہ طور پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان اور خالد لطیف کو لیگ سے معطل کر کے

وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔دونوں کھلاڑیوں کی وطن واپسی کے بعد حال ہی سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ شرجیل اور خالد کی جگہ سلمان بٹ اور محمد آصف کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔تینوں کھلاڑیوں پر عائد پابندی کا 2015 میں خاتمہ ہو گیا تھا اور آئی سی سی نے انہیں ہر طرز کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی۔محمد عامر کی گزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی تھی جبکہ بقیہ دونوں کرکٹرز تاحال قومی ٹیم میں واپسی کیلئے کسی موقع کی تلاش میں ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے درافٹ میں بھی کسی ٹیم نے دونوں کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں کی لیکن شرجیل اور خالد کی معطلی کے بعد سوشل میڈیا پر افواہیں گرم تھیں کہ دونوں کھلاڑیوں کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔البتہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس خبر کی تردید کر دی ہے اور فرنچائز کے منیجر ریحان الحق نے کہا ہے کہ عامر اور سلمان بٹ کی اسلام آبادیونائیٹڈ میں شمولیت کے حوالے سے تمام افوہیں بے بنیاد ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…