ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستانی سپوت کا کارنامہ ۔۔دنیا منہ دیکھتی رہ گئی 9 بار گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل !!

datetime 13  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کے 22الہ مارشل آرٹس ایکسپرٹ اور تائیکوانڈو بلیک بیلٹ ہولڈر احمد امین بودلہ نے ایک بار پھر ایک نیا گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کردیا۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے ایک ، ایک کلو وزن دونوں بازوئوں پر باندھ کر ایک گھنٹے میں 463 مکے مار کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔اس عالمی ریکارڈ کے ساتھ ہی احمد امین بودلہ 9 ورلڈ

ریکارڈز کے ساتھ گینز بک میں 9 جگہ موجود ہیں۔ اس سے قبل احمد امین بودلہ ایک منٹ میں 355ککس لگا کر ریکارڈ قائم کر چکے ہیں، یہ ریکارڈ اس سے پہلے امریکہ کے راؤل میزا کے پاس تھا جنہوں نے ایک منٹ میں 335ککس لگا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔ بودلہ نے دوسرا ریکارڈ ایک گھنٹے میں زیادہ سے زیادہ ککس لگانے کا قائم کیا ہے۔ انہوں نے ایک گھنٹے میں 6,970 ککس لگا کر یہ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ ریکارڈ اس سے قبل بھارت کے مارشل آرٹسٹ جیانتھ ریڈی کے پاس تھا جنہوں نے ایک گھنٹے میں 4,344 ککس لگائی تھیں۔ ان دو نئے ورلڈ ریکارڈز کے ساتھ احمد امین بودلہ کے گینز ورلڈ ریکارڈز کی کل تعداد تین ہوگئی ہے۔ تین منٹ میں سب سے زیادہ ککس (783)کا ریکارڈ پہلے ہی ان کے پاس تھا۔ اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ پنچ اور نی ککس کے ریکارڈز کا بھی ابھی گینز کی طرف سے تصدیق کا انتظار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…