پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل کرپشن سکینڈل میں نیا ڈرامائی موڑ معطل کرکٹر خالد لطیف نے کونسی نئی بات کہہ دی؟

datetime 13  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں پاکستان سپر لیگ سے معطل کیے جانے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے قومی کرکٹر خالد لطیف نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اینٹی کرپشن کوڈ کی مبینہ خلاف ورزی پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان اور خالد لطیف کو معاملے کی مکمل تحقیقات تک معطل کرکے ایونٹ سے باہر کردیا

تھا۔معطلی کے بعد جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کو کرپشن سے پاک رکھنے اور کرکٹ کے کھیل کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا جبکہ تحقیقات میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی بورڈ کو تعاون فراہم کر رہا ہے۔حال ہی میں پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کے مرکزی کردار خالد لطیف وکلا سے مشاورت کی غرض سے گھر سے نکلے تو میڈیا نے انہیں گھیر کر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔صحافیوں نے سوال کیا کہ خالد آپ نے میچ فکسنگ کی ہے یا نہیں؟، جس پر قومی کرکٹر مسلسل ’نو کمنٹس‘ کہتے رہے تاہم صحافیوں کی جانب سے مسلسل سوالات پر انہوں نے مختصراً کہا کہ اللہ جانتا ہے کہ وہ بے قصور ہیں۔ انھوں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے۔یاد رہے کہ سابق کرکٹرز اور ماہرین پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سخت سے سخت سزا دے کر دوسروں کیلئے مثال بنانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…