اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی نشاندہی پر شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف کارروائی کی تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بذات خود دونوں کھلاڑیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریگا۔نجی ٹی وی کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایک آفیشل نے انکشاف کیا کہ پی ایس ایل میں کرپش کی نشاندہی آئی سی سی نے کی تاکہ پاکستان سپر لیگ کو کرپشن سے پاک رکھا جا سکے۔تاہم آئی سی سی کی جانب سے
نشاندہی کے باوجود کھیل کی عالمی گورننگ باڈی دونوں کھلاڑیوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کرے گی۔آئی سی سی نے پی سی بی کو ابتدائی معلومات اور ثبوت فراہم کیے تھے لیکن دونوں کھلاڑیوں شرجیل اور خالد کے خلاف کارروائی پی سی بی خود کرے گا۔آفیشل کے مطابق پی سی بی کی درخواست کے بغیر آئی سی سی تحقیقات کا حصہ نہیں ہو گا کیونکہ ایک ملک کی لیگ ہونے کے سبب یہ آئی سی سی کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔