منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’پھر ایمان کیوں نہ ڈگمگاتا ؟‘‘ دو گیندیں روکو اور اتنے لاکھ لے لو ۔۔بُکی نے خالد لطیف کو کتنے لاکھ کی آفر کی تھی ؟

datetime 11  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں سپاٹ فکسنگ کی وجہ سے واپس بھجوائے گئے کھلاڑی خالد لطیف سے بکی کا رابطہ ناصر جمشید نے کروایا، نجی ٹی وی کا تہلکہ خیز انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ناصر جمشید جو کہ پی ایس ایل نہیں کھیل رہے ہیں نے خالد لطیف کو8 جنوری پر واٹس ایپ پر رابطہ کیا اور پیغام بھیجا کہ ”میرا جاننے والا تمہارا فین ہے اس سے مل لو“

جواب میں خالد لطیف نے کہا کہ کیوں ملوں؟ناصر جمشید نے دوبارہ پیغام بھیجا کہ وہ تم سے مل کر کھانا کھانا چاہتا ہے جس پر خالد لطیف نے کہا کہ” اوکے“۔نجی ٹی وی نے مزیدتہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جب خالد لطیف یوسف نامی بکی کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے اور شیخ زائد روڈ پر گاڑی چل پڑی۔گاڑی میں بکی یوسف جس کی عمر32 سے 33 سال کے درمیان تھی نے کہا کہ کچھ پیسے لے لو اور تمہیں برا کھیلنا ہے۔خالد لطیف نے ملاقات کے دوران بکی کی پیشکش کو ٹھکرا دیاجس پر بکی نے خالد کو بیٹ کی گرپ تحفے میں دی اور خالد لطیف بیٹ کی گرپ لیکر ہوٹل چلے گئے۔جبکہ دوسری طرف ایک اور نجی ٹی وی چینل کے دعویٰ کے مطابق شرجیل خان کو بکیز نے دو گیندیں روکنے کے لیے 20لاکھ روپے دئیے ،پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ سے ایک دن پہلے شرجیل خان کی بکیز سے ہوٹل کی لابی اور کرکٹ گراؤنڈ کے قریب فاسٹ فوڈکے ریسٹو رنٹ میں ملاقات ہوئی ۔اس دوران بکی نے شرجیل خان کو دو گیندیں روکنے کے لیے 20لاکھ روپے ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔دوسری جانب پی سی بی انتظامیہ کو خالد لطیف کے موبائل پر ناصر جمشید کے میسج بھی ملیں ہیں جس کے بارے میں بتا یا جا رہا ہے کہ ناصر جمشید نے خالد لطیف کو واٹس ایپ پر میسج کر کے بکی سے ملاقات کر نے کی درخواست کی ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…