اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

’’عمران خان ایک بار آئیں تو سہی‘‘

datetime 11  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوزو رپورٹ )پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے فائنل میں عمران خان کوضرور آنا چاہئے۔عمران خان کے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں استقبال خود کروں گا، پاکستان تحریک انصـاف کے رہنما اسد عمر اور نجم سیٹھی کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نجی ٹی وی کے پروگرام میں سوال پوچھے جانے پر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے فائنل میں ضرورآنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی کرکٹ کا ایک بہت بڑا دن ہو گا اور اس دن وہاں پاکستان کے عظیم کرکٹر عمران خان نہ ہوئے تو فائنل ادھورا لگے گا۔ اسد عمر نے بتایا کہ تحریک انصاف وزیرستان مارچ کے دوران ٹی 20ورلڈ کپ کا فائنل تھا مگر عمران خان اس سے لاعلم تھے جس پر میں نے عمران خان سے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’کپتان یہ کیا کر دیا، ٹی 20ورلڈ کپ کا فائنل مس کر دیا‘‘۔بعدازاں پروگرام میں شامل ہوتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پچھلے سال بھی عمران خان کو پاکستان سپر لیگ کے فائنل کیلئے مدعو کیا تھا مگر وہ نہ آئے جب کہ اس سال بھی وہ انہیں اپنی جیب سے ٹکٹ خرید کر دینےاور فائنل میں استقبال کرنے کیلئے تیار ہیں وہ ان کی گاڑی کا دروازہ خود کھولیں گے مگر سیاستدانوں کو چاہئے کہ وہ سیاست کو کرکٹ سے الگ رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی کرکٹ کے حوالے سے بات سننے کو خاص طور پر تیار ہیں ، عمران خان کی کرکـٹ کے حوالے سے تجاویز نہایت عمدہ اور مفید ہیں مگر بدقسمتی سے ماضی میں ان کی باتیں سنی نہیں گئیں۔ نجم سیٹھی نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک میں ریجنل کرکٹ منظم کرنا چاہتے ہیں کاش عمران خان ہمارا اس سلسلہ میں ہاتھ بٹائیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…